واشنگٹن،20جون(آئی این ایس انڈیا)دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 65.3 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق پہلی مرتبہ بے گھر افراد کی تعداد اتنی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عالمی ادارے کے مطابق اس کی وجہ دنیا کے متعدد ملکوں میں جاری تنازعات اور شورش ہے۔ سن 2014 کے مقابلے میں گزشتہ برس عالمی سطح پر بے گھر افراد کی تعداد میں 5.8 ملین اضافہ ہوا۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت دنیا میں ہر 113واں انسان یا تو داخلی سطح پر بے گھر ہے یا وہ مہاجر بننے پر مجبور ہوا ہے۔